پٹنہ13جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ڈیجیٹل شہریوں کے لئے Huawei کی اسمارٹ فون ای برانڈ، آنر نے آج اپنی سب سے دیرینہ ڈیوائس آنر 8 پرو لانچ کیا۔ یہ انتہائی سلِم پیکج میں زبردست پرفارمینس فراہم کرے گی۔ یہ نئی علمبردار ڈیوائس ہر طریقے سے نئے معیار قائم کرتی ہے۔آنر 8 پرو پرائم ڈے پر شام 6 بجے سے صرف پرائم ارکان کو دستیاب ہوگا۔جدید پروسیسنگ پاور، طویل چلنے والی بیٹری اور14.47 سینٹی میٹر 2 کے ڈسپلے کے ساتھ آنر 8 پرو میں ڈیوئل لینس کیمرہ ہے اور یہ 6.97 ملی میٹرکے انتہائی پتلی باڈی میں بنایاگیاہے۔ اسمارٹ فون کا تجربہ بہترین بنانے کے لئے گلوبل برانڈز کے ساتھ ٹائی اپ کرتے ہوئے آنر 8 پرو ایمیزون، گیملوفٹ، گوپرو، جانٹ وی آر اور ڈیپ سلور فشلیب کے ساتھ پارٹنرشپ میں ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ اسمارٹ فون کے بہترتجربہ کے ذریعہ لوگوں کے ڈیجیٹل طرز زندگی کوبہترکیاجاسکے۔ہواویئی انڈیا- کنزیومر بزنس گروپ کے وائس پریسیڈنٹ-سیلز، پی سنجیونے بتایاکہ آنر اپنے پروڈکٹوں کے ذریعہ پروڈکٹ انوویشن اور گاہکوں پرمرکوز نئی بلندیاں چھو نے کے لئے وقف ہے۔ ہم اپنے ڈیوائسس میں کفایتی قیمتوں میں طاقتور خصوصیات کو شامل کرنے پر مرکوز ہیں تاکہ گاہکوں کے لائف اسٹائل کو بہتر بنایا جا سکے۔ آنر 8 پرو کے ساتھ ہم ہر حق میں اپنی حدود کو وسعت دینے کے لئے وقف ہیں۔ آنر 8 پرو سمارٹ فون کے ڈیزائن کی حدود میں توسیع کے ذریعہ، 2 کے ڈسپلے، کافی لمبی بیٹری لائف، ڈیوئل کیمرہ سیٹ اپ اور طاقتور پرفارمنس کے ذریعہ ہر تناظر میں اسمارٹ فون کسٹمر کا تجربہ سب سے بہتر بنائے گا۔ آنر اپنے منفرد ای کامرس بزنس ماڈل اور عالمی سطح کے آر اینڈ ڈی سہولیات کے ساتھ دیگر کمپنیوں سے بہتر کام کرسکتاہے۔